1 اکتوبر، 2015، 8:16 AM

چین میں متعدد بم دھماکوں میں 7 افراد ہلاک

چین میں متعدد بم دھماکوں میں 7 افراد ہلاک

چین کے جنوبی علاقے گوانگ شی میں ہونے والے یکے بعد دیگرے متعدد دھماکوں میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے جنوبی علاقے گوانگ شی میں ہونے والے یکے بعد دیگرے متعدد دھماکوں میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے جنوب میں واقع خودمختارعلاقے گوانگ شی کے شہرلیوچینگ میں یکے بعد دیگرے 15  دھماکوں سے شہر لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،۔زخمی ہونے  والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے  جس کے باعث  ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے شہر کے  13 مختلف  مقامات پر کیے گئے جن میں سرکاری عمارات، شاپنگ سینٹر، سپر مارکیٹ، بس اسٹاپ، اسپتال،مارکیٹ سمیت عوامی مقامات شامل تھے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور شہر میں سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

News ID 1858517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha